Skip to content
Home » اسمعیل تورات

اسمعیل تورات

تورات شریف سے حضرت اسمعیل کے حالات

حضرت اسمعیل کے ساتھ جو ہوا اس کے بارے میں مختلف خیالات پائے جاتے ہیں۔ حضرت موسٰی کے وسیلے سے تورات 3500 سال پہلے لکھی گئی اور اس بات کی وضاحت میں ہماری مدد کرتی ہے۔کہ حضرت اسمعیل کی زندگی کو سمجھ سکیں ۔ اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم سے وعدہ کیا تھاکہ وہ اُس کو برکت دے گا اور اُس کی نسل کو سمندر کے کنارے کی ریت کی مانند کردے گا۔( اس وعدہ کو یہاں پڑھیں) حضرت ابراہیم نے اپنی دونوں بیویوں سے دو بیٹوں کو حاصل پایا۔ لیکن ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور حضرت ابراہیم حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل کو دور بھجنے پر مجبور ہوگیا۔ یہ جھگڑا دو مراحل میں واقعہ ہوا۔ پہلا واقعہ حضرت اسمعیل کی پیدائش کے بعد اور حضرت اضحاق کی پیدائش سے پہلے واقع ہو۔ براہ مہربانی یہاں پڑھیں کہ تورات شریف اسکے بارے میں کیا کہتی ہے۔ اور کیسے اللہ تعالٰی نے حضرت ہاجرہ کو  محفوظ کیا اور حضرت اسمعیل کو اپنی برکت عطا کی۔

(حضرت ہاجرہ اور حضرت اسٰمعیل (پیدایش کی کتاب 16 باب

1 اور ابرام کی بیوی ساری کے کوئی اولاد نہ ہوئی۔ اُس کی ایک مصری لونڈی تھی جس کا نام ہاجرہ تھا۔

2 اور ساری نے ابرام سے کہا دیکھ خداوند نے مجھے تو اولاد سے محروم رکھا ہے سو تو میری لونڈی کے پاس جا شائد اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابرام نے ساری کی بات مانی ۔

3 ابرام کو ملک کنعان میں رہتے دس برس ہوگئے تھے جب اُس کی بیوی ساری نے اپنی مصری لونڈی اُسے دی کہ اُس کی بیوی بنے۔

4 اور وہ ہاجرہ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور جب اُسے معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہوگئی تو اپنی بی بی کو حقیر جاننے لگی۔

5 تب ساری نے ابرام سے کہا کہ جو ظلم مجھ پر ہوا وہ تیری گردن پر ہے۔ میں نے اپنی لونڈی تیرے آغوش میں دی اور اب جو اُس نے آپ کو حاملہ دیکھا تو میں اُس کی نظروں میں حقیر ہوگئی۔ سو خداوند میرے اور تیرے درمیان انصاف کرے۔

6 ابرام نے ساری سے کہا کہ تیری لونڈی تیرے ہاتھ میں ہے جو تجھے بھلا دکھائی دے سو اُس کے ساتھ کر ۔ تب ساری اُس پر سختی کرنے لگی اور وہ  اُس کے پاس سے بھاگ گئ۔

7 اور وہ خداوند کے فرشتہ کو بیابان میں پانی کے ایک چشمہ کے پاس ملی ۔ یہ وہی چشمہ ہے جو شور کی راہ پر ہے۔

8 اور اُس نے کہا اے ساری کی لونڈی ہاجرہ تو کہاں سے آئی اور کدھر جاتی ہے؟ اُس نے کہا کہ میں اپنی بی بی ساری کے پاس سے بھاگ آئی ہوں۔

9 خداوند کے فرشتہ نے اُس سے کہا کہ تو اپنی بی بی کے پاس لوٹ جااور اپنے کو اُس کے قبضہ میں کردے ۔

10 اور خداوند کے فرشتہ نے اُس کے کہا کہ میں تیری اولاد کو بہت بڑھاوں گا یہاں تک کہ کثرت کے سبب سے اُس کا شمار نہ ہو سکے گا۔

11 اور خداوند کے فرشتہ نے اُس سے کہا کہ تو حاملہ ہے اور تیرے بیٹا ہوگا۔ اُس کا نام اسمعیل رکھنا اس لیے کہ خداوند نے تیرا دُکھ سن لیا۔

12 وہ گورخر کی طرح آزادمرد ہوگا۔ اُس کا ہاتھ سب کے خلاف اور سب کے ہاتھ اُس کے خلاف ہوں گے اور وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بسارہے گا۔

13 ہاجرہ نے خداوند کا جس نے اُس سے باتیں کیں اتاایل روئی نا رکھا یعنی اے خداوند تو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا میں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہوئے دیکھا۔

14 اسی سبب سے اُس کنوئیں کا نام بیرلحی روئی پڑگیا ۔ وہ قادس اور برد کے درمیان ہے۔

15 اور ابرام سے ہاجرہ کے ایک بیٹا ہوا اور ابرام نے اپنے اُس بیٹے کا نام ہاجرہ سے پیدا ہوا اسمعیل رکھا۔

16 اور جب ابرام سے ہاجرہ کے اسمعیل پیدا ہوا تب ابرام چھیاسی برس کا تھا۔

ہم ان آیات میں دیکھتے ہیں۔ کہ حضرت ہاجرہ ایک نبیہ تھی کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بات کرتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اپنے بیٹے کا نام اسماعیل رکھنا اور اللہ تعالیٰ نے اُس سے وعدہ کیا کہ وہ اسماعیل کو شمار میں بہت بڑھا دے گا۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ ملاقات کرنے اور وعدہ ملنے کی وجہ سے حضرت ہاجرہ اپنی مالکن کے پاس واپس آجاتی ہے اور جھگڑا تھوڑی دیر کے لیے روک جاتا ہے۔

جھگڑا دوبارہ بڑھتا ہے

لیکن جب 14 سال بعد حضرت اضحاق حضرت سارہ کے گھر پیدا ہوا تو یہ جھگڑا پھر سے شروع ہوگیا۔ ہم اس کو تورات میں پڑھ سکتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔

پیدایش 21: 8-21

8 اور وہ لڑکا بڑھا اور اُس کا دودھ چھرایا گیا اور اضحاق کے دودھ چھڑانے کے دن ابرام نے بڑی ضیافت کی ۔

9 اور سارہ نے دیکھا کہ ہاجرہ مصری کا بیٹا جو اُس کے ابرہام سے ہوا تھا ٹھٹھے مارتا ہے۔

10 تب اُس نے ابرام سے کہا کہ اس لونڈی کو اور اُس کے بیٹے کو نکال دے کیونکہ اس لونڈی کا بیٹا میرے بیٹے اضحاق کے ساتھ وارث نہ ہوگا۔

11 پر ابرہام کو اُس کے بیٹے کے باعث یہ بات نہایت بُری معلوم ہوئی۔

12 اور خدا نے ابرہام سے کہا کہ تجھے اس لڑکے اور اپنی لونڈی کے باعث بُرا نہ لگے۔ جو کچھ سارہ تجھ سے کہتی ہے تو اُس کی بات مان کیونکہ اضحاق سے تیری نسل کا نام چلے گا۔

13 اور اس لونڈی کے بیٹے سے بھی میں ایک قوم پیدا کروں گا اس لیے کہ وہ تیری نسل ہے۔

14 تب ابرہام نے صبح سویرے اُٹھ کر روٹی اور پانی کی ایک مشک لی اور اُسے ہاجرہ کو دیا بلکہ اُسے اُس کے کندھے پر دھر دیا اور لڑکے کو بھی اُس کے حوالہ کرکے اُسے رخصت کردیا۔ سو وہ چلی گئی اور بیرسبع کے بیابان میں آوارہ پھرنے لگی۔

15 اور جب مشک کا پانی ختم ہوگیا تو اُس نے لڑکے کو ایک جھاڑی کے نیچے ڈال دیا۔

16 اور آپ اُس کے مقابل ایک تیر کے ٹپے پر دور جا بیٹھی اور کہنے لگی کہ میں اس لڑکے کا مرنا تو نہ دیکھوں۔ سو وہ اُس کے مقابل بیٹھ گئی اور چلا چلا کر رونے لگی۔

17 اور خدا نے اُس لڑکے کی آواز سنی اور خدا کے فرشتہ نے آسمان سے ہاجرہ کو پکارہ اور اُس سے کہا اے ہاجرہ تجھ کو کیا ہوا؟ مت ڈر کیونکہ خدا نے اُس جگہ سے جہاں لڑکا پڑا ہے اُس کی آواز سن لی ہے۔

18 اُٹھ اور لڑکے کو اُٹھا اور اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کیونکہ میں اُس کو ایک بڑی قوم بناوں گا۔

19 پھر خدا نے اُس کی آنکھیں کھولیں اور اُس نے پانی سے بھرلیا اور لڑکے کو پلایا۔

20 اور خدا اُس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑا ہوا اور بیابان میں رہنے لگا اور تیرانداز بنا۔

اور وہ فاران کے بیابان میں رہتا تھا اور اُس کی ماں نے ملک مصر سے اُس کے لیے بیوی لی۔

ہم یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ حضرت سارہ ( اُسکا نام ساری سے سارہ میں  تبدیل ہوگیا) حضرت ہاجرہ کے ساتھ ایک گھر میں رہنا نہیں چاہتی تھی۔ اور اُس نے مطالبہ کیا کے حضرت ہاجرہ کو دور بھیج دیا جائے۔ حضرت ابراہیم کے لیے یہ بہت مشکل تھا۔ لیکن اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم سے وعدہ کیا کہ وہ حضرت ہاجرہ کو اور حضرت اسمعیل کو برکت دے گا۔ اسی لیے اللہ تعالٰی نے حضرت ہاجرہ پر ظاہر پر ہوا اور اُس نے اُسکی آنکھیں کھولیں تاکہ بیابان میں پانی کو دیکھ سکے اور وعدہ کیا کہ وہ اسمعیل کو بڑی قوم بنائے گا۔ تورات شریف ہمیں بتاتی ہے کہ کیسے یہ قوم نے ترقی کرنا شروع کردی۔ ہم حضرت اسمعیل کے بارے میں حضرت ابراہیم کی وفات کے وقت پڑھتے ہیں۔

پیدایش 25: 8-18

8 تب ابرہام نے دم چھوڑ دیا اور خوب بڑھاپے میں نہایت ضعیف اور پوری عمر کا ہوکر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جاملا۔

9 اور اُس کے بیٹے اضحاق اور اسمعیل نے مکفیلہ کے غار میں جو ممرے کے سامنے جتی صحر کے بیٹے عفرون کے کھیت میں ہے دفن کیا۔

10 یہ وہی کھیت ہے جسے ابرہام نے بنی جت سے خریدا تھا۔ وہیں ابرہام اور اُس کی بیوی سارہ دفن ہوئے۔

11 اور ابرہام کی وفات کے بعد خدا نے اُس کے بیٹے اضحاق کو برکت بخشی اور اضحاق بیرلحی روئی کے نزدیک رہتا تھا۔

12 یہ نسب نامہ ابرہام کے بیٹے اسمعیل کا ہے جو ابرہام سے سارہ کی لونڈی ہاجرہ کے بطن سے پیدا ہوا۔

13 اور اسمعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ یہ نام ترتیب وار ان کی پیدایش کے مطابق ہیں۔ اسمعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ پھر قیدار اور اوبئیل اور میسام ۔

14 اور مشماع اور دومہ اور مسا۔

15 حدد اور تیما اور یطور اور نفیس اور قدمہ

16 یہ اسمعیل کے بیٹے ہیں اور ان ہی کے ناموں سے ان کی بستیاں اور چھاونیاں نامزد ہوئیں اور یہی بارہ اپنے اپنے قبیلہ کے سردار ہوئے۔

17 اور اسمعیل کی کل عمر ایک سو سینتیس برس کی ہوئی تب اُس نے دم چھوڑ دیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جاملا۔

18 اور اُس کی اولاد حویلہ سے شور تک جو مصر کے سامنے اُس راستہ پر ہے جس سے اسور کو جاتے ہیں آباد تھی۔ یہ لوگ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بسے ہوئے تھے۔

ہم نے دیکھا کہ حضرت اسمعیل  نے لمبے عرصہ زندگی گذاری اور اُس کے بیٹوں نے بارہ قبیلعے بنائے۔ اللہ تعالٰی نے اُس کو برکت دی جسکا اُس نے وعدہ کیا تھا۔