حضرت عیسیٰ امسیح شیطان سے آزمائیں جانیں کے بعد ایک پیغمبر کے طور پر اپنی تعلیمی خدمت کا آغاز کرتے ہیں۔ اُن کا سب سے لمبا تعلیمی سیشن “پہاڑی وعظ/ خطبہ ” کہلاتا ہے۔ آپ اُن کا پہاڑی وعظ / خطبہ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔ ہم نے یہاں ذیل میں روشنی ڈالی ہے۔ اور پھر ہم نے اس بات کو بیان کیا ہے کہ کیسے حضرت عیسیٰ المسیح کی تعلیم حضرت موسیٰ ؑ سے ملتی ہے جس کی اُنہوں نے تورات شریف میں پہلے سے پیش گوئی فرمادی تھی۔ حضرت عیسیٰ المسیح کی تعلیم درج ذیل ہے
http://https://youtu.be/L5hhE7AeCiQ
21 “وہ بات ایک عرصہ سے پہلے لوگوں سے کہی گئی تھی جس کو تم نے سنا تھا۔ کسی کا قتل نہیں کرنا چاہئے [a] جو شخص کسی کا قتل کرے اس کا انصاف کیا جائیگا۔ 22 لیکن میں تم سے جو کہتا ہوں کہ تم کسی پر غصّہ نہ کرو ہر ایک تمہارا بھائی ہے اگر تم دوسروں پر غصہ کروگے تو تمہارا فیصلہ ہوگا اور اگر تم کسی کو برا کہوگے تو تم سے یہودیوں کی عدالت میں چارا جوئی ہوگی۔اگر تم کسی کو نادان یا اُجڈ کے نام سے پکاروگے تو دوزخ کی آ گ کے مستحق ہوگے۔”
23 “اس لئے جب تم اپنی نذر قربان گاہ میں پیش کرنے آؤ اور یہ بھی یاد آجائے کہ تم پر تمہارے بھائی کی ناراضگی ہے تو، 24 تب اپنی نذر قربان گاہ کے نزدیک ہی چھوڑ دواور پہلے جا کر اسکے ساتھ میل ملاپ پیدا کرو اور پھر اسکے بعد آکر اپنی نذر پیش کرو۔
25 “اگر تمہارا دشمن تمہیں عدالت میں کھینچ لے جارہا ہو تو تم جلد اسکے دوست ہو جا ؤ۔اور تم کو عدالت جانے سے پیشتر ہی ایسا کرنا چاہئے۔اگر تم اسکے دوست نہ بنوگے تو وہ تمہیں منصف کے سامنے لےجائیگا منصف تمہیں سپاہی کے حوالے کریگا تاکہ تمہیں قید میں ڈالا جائے۔ 26 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک تم کوڑی کوڑی کو ادا نہ کرو تم قید سے رہا نہ ہوگے۔
جنسی گناہ سے متعلق یسوع کی تعلیم
27 “اس بات کو تم سن چکے ہو کہ یہ کہا گیا ہے ، تم زنا کے مرتکب نہ ہو، [b] 28 میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص کسی غیر عورت کو زنا کی نظر سے دیکھے اور اس سے جنسی تعلق قائم کرنا چاہے تو گویااس نے اپنے ذہن میں عورت سے زنا کیا۔ 29 اگر تیری داہنی آنکھ تجھے گناہ کے کاموں میں ملوث کردے تو تو اس کو نکا ل کر پھینک دے۔اس لئے کہ تیرا پورا بدن جہنم میں جانے کے بجائے بہتر یہی ہوگا کہ بدن کے ایک حصہ کو الگ کر دیا جائے۔ 30 اگر تیرا داہنا ہاتھ تجھے گناہ کا مرتکب کرے تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔ اس لئےکہ تیرا پورا بدن جہنم میں جانے کے بجائے بہتر یہی ہوگا کہ بدن کے ایک حصہ کو الگ کردیا جائے۔
طلاق کے بارے میں یسوع کی تعلیم
31 “یہ بات کہی گئی ہے کہ جوکو ئی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہے تو اسکو چاہئے کہ وہ اسکو تحریری طلاق نامہ دے۔ [c] 32 لیکن میں تم سے کہتا ہوں ،” کوئی بھی شخص جو اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے تو وہ اپنی بیوی کو حرام کا ری کر نے کے گناہ کا قصور وار بناتا ہے- کسی بھی شخص کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا صرف ایک ہی وجہ ہے- وہ یہ کہ اسکی بیوی نے کسی غیر مرد سے جنسی تعلقات قائم کی ہو-اور کو ئی بھی شخص اس طلاق شدہ عورت سے شادی کر تا ہے تو وہ حرام کاری کا گناہ کر نے کا قصور وار ہے-
قسمیں کھانے کے بارے میں یسوع کی تعلیم
33 “دو بارہ تم سن چکے ہو تمہارے اجداد سے کہی ہوئی بات کہ قسموں کو مت توڑو جو تم نے کھائی ہے اور خداوند کے نام پر کھائی ہوئی قسم کو پورا کرو۔ [d] 34 لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ قسم ہر گز نہ کھا ؤ۔جنّت کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤ کیوں کہ جنت خدا کا تخت ہے۔ 35 زمین کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤکیوں کہ زمین خدا کے پیروں کی چوکی ہے یروشلم کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤ کیوں کہ وہ عظیم شہنشاہ کا شہر ہے۔ 36 تم اپنے سروں کی بھی قسمیں نہ کھاؤ کیو ں کہ تمہارے سر کا ایک بال بھی سیاہ یا سفید کرنا تمہارے لئے ممکن نہیں۔ 37 اگر صحیح ہے تو کہو ٹھیک ہے اور اگر صحیح نہیں ہے تو کہو ٹھیک نہیں ہے تم اس سے بڑھ کر جو کہتے ہو تو وہ بدی سے ہے۔
بدلہ لینے کے بارے میں یسوع کی تعلیم
38 “تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔ [e] 39 میں تم سے کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ برے شخص کے مقابلے میں کھڑے نہ ہو۔اگر کوئی تمہارے دائیں گال پر تھپڑ مارے تو اس کے لئے دوسرا بایاں گال بھی پیش کرو۔ 40 اگر تم سے کوئی کرتا لینے کیلئے تم کو عدالت میں کھینچ لے جائے ،تو تم اسکو اپنا چغّہ بھی دے دو۔ 41 اگر کوئی تم کو زبردستی ایک میل بیکار چلنے کیلئے کہے تو اس کے ساتھ دو میل چلے جاؤ۔ 42 کوئی بھی تم سے اگر کوئی چیز پوچھے جو تمہارے پاس ہے ،تو وہ اسکو دیدو اگر کوئی تم سے قرض لینے کیلئے آئے تو تم اسکو انکار نہ کرو۔
سب سے محبت کرو
43 “تو اپنے پڑوسی سے محبت کر اور اپنے دشمن سے نفرت کر۔ اس کہی ہوئی بات کو تم نے سنا ہے۔ [f]44 لیکن میں تم سے کہہ رہا ہوں کہ تم اپنے دشمنوں سے محبت کرو اور تمہارا نقصان پہونچانے والے کے لئے تم دعا کرو۔ 45 تب تم آسمان میں رہنے والے تمہارے باپ کے حقیقی بچّے ہوگے۔کیوں کہ تمہارا باپ سورج کو نکالتا اور چمکاتا ہے دونوں کے لئے بروں اور نیکوں دونوں کے لئے بارش بھیجتا ہے دونوں کے لئے راستباز اور غیر راستباز۔ 46 تم سے محبت رکھنے والوں سے اگر تم بھی محبت رکھو گے تو تم کو اس سے کیا صلہ ملیگا ؟اس لئے کہ محصول وصول کرنے والے بھی تو ایسا ہی کرتے ہیں۔ 47 اگرتم صرف اپنے دوستوں کے حق میں اچھّے بننا چاہتے ہو تو ایسے میں تم دوسروں سے کوئی اتنے اچھے نہیں ہو۔اس لئے کہ خدا کو نہ پہچاننے والے لوگ بھی اپنے دوستوں سے اچھے رہتے ہیں۔ 48 اسلئے جیسا کہ تمہارا باپ آسمانوں میں ہے اسی طرح تم کو بھی کامل بننا چاہئے۔
متّی5:21-48
حضرت عیسیٰ المسیح اور اُن کا پہاڑی وعظ
آپ حضرت عیسیٰ المسیح کے تعلیمی دینے کے انداز کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اس طرح بیان کو شروع کرتے ہیں۔ “تم سُن چکے ہو ۔ ۔ ۔ لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں۔ ۔ ۔ ” پھر وہ اپنے سننے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کلام اللہ سے حکم کو مذید واضح کر کے حکم فرمادیتے تھے۔ حضرت عیسیٰ المسیح اُن احکامات کی تعلیم دے رہے تھے جن کو حضرت موسیٰ نے اپنی قوم کو بڑھی سختی سے سیکھایا تھا۔ حضرت عیسیٰ المسیح نے ان کو آسان طریقے سے واضح کیا لیکن ان کو مذید اپنے پیروکاروں کے لیے اور مشکل کرڈالا۔
لیکن یہ قابل ذکر بات ہے کہ اُنہوں نے احکامات میں توسیح کی اور اںہوں نے ایسا اپنے اختیار سے کیا۔ اُنہوں نے بڑھے سادہ سے انداز میں کہا ‘ لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں ۔ ۔ ۔ اور پھر اُنہوں نے اس حکم میں توسیع کردی۔ لیکن یہ حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیم کو اور زیادہ اہم اور اُن کے اختیار کو واضح کردیتا ہے۔ جب اُنہوں نے اپنے خطبہ کو ختم کیا۔تو اُس کے بارے میں انجیل شریف میں یوں بیان آیا ہے
28 جب یسوع نے ان چیزوں کی تعلیم ختم کی تو لوگ اسکی تعلیم سے بہت حیرت میں پڑ گئے۔ 29 کیوں کہ اس نے ان کو شریعت کے معلِّموں کی طرح تعلیم نہیں دی بلکہ ایک صاحب اقتدار کی طرح تعلیم دی
(متّی7:28-29)
دراصل، حضرت عیسیٰ المسیح ایک صاحبِ اختیار کی طرح تعلیم دیتے تھے۔ دیگر انبیاء اکرام اللہ تعالیٰ کے پیغام کو لوگوں کے ساتھ بیان کردیتے تھے۔ لیکن یہاں آپ کا انداز اور طرح مختلف تھا۔ حضرت عیسیٰ المسیح نے ایسے تعلیم کیوں دی؟ جس طرح ہم زبور شریف میں سے “مسیح” خطاب کے بارے میں جان چکے ہیں۔ کہ “ایک آنے والا” جس کے پاس اختیار ہوگا۔ زبور شریف کے دوسرے (2) زبور میں جہاں ‘مسیح’ پہلی بار بیان کیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ وہاں مسیح کے بارے میں یوں بیان فرماتے ہیں۔
مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری مِیراث کے لِئے اور زمِین کے اِنتِہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کے لِئے تُجھے بخشُو ں گا ۔ زبور 2: 8
“المسیح” کو قوموں پر اور دنیا کی انتہا تک اختیار دیا گیا تھا۔ اس لیے حضرت عیسیٰ المسیح کے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ اختیار کے ساتھ تعلیم دے سکتے تھے۔
وہ نبی اور پہاڑی وعظ
حقیقت میں ہم یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ کہ تورات شریف میں حضرت موسیٰ ؑ نے ‘نبی’ کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ جس کو ہم اُس کی تعلیم دینے کے طریقے سے جان سکتے ہیں۔ حضرت موسیٰ ؑ نے اُس کے بارے میں یوں لکھا ہے۔
18 میں تمہا ری طرح ایک نبی اُن کے لئے بھیج دوں گا وہ نبی انہی لوگوں میں سے کو ئی ایک ہو گا۔ میں اسے وہ سب بتا ؤں گا جو اسے کہنا ہو گا اور وہ لوگوں سے وہی کہے گا جو میرا حکم ہو گا۔ 19 یہ نبی میرے نام پر بولے گا اور جب وہ کچھ کہے گا تب اگر کو ئی شخص میرے احکام کو سننے سے انکار کرے گا تو میں اس شخص کو سزا دو ں گا۔‘
(استثناء18:18-19)
اپنی تعلیم دینے کے انداز میں حضرت عیسیٰ مسیح اپنے اخیتار کی مشق کررہے تھے۔ تاکہ وہ اُس پیش گوئی کو پورا کرسکیں جس کے بارے میں حضرت موسیٰ ؑ نے بتایا تھا۔ کہ ایک نبی آئے گا۔ جو صاحبِ اختیار کی طرح تعلیم دے گا۔ حضرت عیسیٰ نبی اور مسیح دونوں ہی تھے۔
آپ اور میں اور پہاڑی وعظ
اگر آپ پہاڑی وعظ کا بڑھے محتاط انداز کے ساتھ مطالعہ کریں اور جاننا چاہیں کہ آپ اس تعلیم کی کس طرح پیروی کرسکتے ہیں۔ تو شاید آپ الجھن میں پڑجائیں۔ کیسے کوئی اس قسم کے احکامات کی اطاعت کرسکتا ہے۔ جو ہمارے دلوں اور نیت کو پورا کرسکتے ہوں؟ حضرت عیسیٰ المسیح کا اس خطبہ میں کیا مقصد تھا؟ ہم اس کو اُن کے ہر حکم کے اختتام میں دیکھ سکتے ہیں۔
48 اسلئے جیسا کہ تمہارا باپ آسمانوں میں ہے اسی طرح تم کو بھی کامل بننا چاہئے۔ (متّی5:48)
یاد رکھیں! یہ کوئی تجویز نہیں بلکہ حکم ہے۔ اس حکم کا مطلب ہے کہ ہم کامل بنیں! کیوں؟ کیونکہ خدا تعالیٰ کامل ہے اور اگر ہم اُس کے ساتھ جنت میں ہمیں بھی کامل بننا پڑئے گا۔ ہم اکثر یہ سوچتے ہیں۔ کہ نیکی کرنا بُرائی سے بہتر ہے۔ اگر لیکن ایسا معاملہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہمیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ تو ہم اُس کی کامل جنت کو تباہ کرڈالیں گے۔ اور اُس کو اپنی دنیا جیسا بنا ڈالیں گے۔ یہ ہماری شہوت، لالچ، اور غصہ ہے جس نے آج اس دنیا کو اور ہم کو برباد کردیا ہے۔ یہ سب مسائل ہم نے خود ہی بنائیں ہیں۔
حقیقت میں حضرت عیسیٰ المسیح کی تعلیمی توجہ دنیا سے ہٹ کر ہمارے دلوں پر تھی۔ غور کریں اُنہوں نے ایک اور تعلیم میں کیسے ہمارے دلوں پر اپنی تعلیم کی توجہ مرکوز کی۔
20 اس کے علاوہ یسوع نے ان سے کہا، “ایک انسان کے اندر آ نے والے ارادے ہی اس کو گندہ اور نا پاک بنا تے ہیں۔ 21 یہ ساری برُی چیزیں ایک انسان کے باطن میں انسان کے اندر سے شروع ہوتی ہیں ،دماغ میں برے خیالات بد کا ریاں ، چوری اور قتل ،۔ 22 زنا کاری پیسوں کی حرص، برا ئی ،دھوکہ ر یا کاری، حسد، چغل خوری، غرور اور بے وقوفی۔ 23 تمام خراب خصلتیں برے خیالات و خراب باتیں انسان کے اندر سے آ کر آدمی کو گندہ اور نا پا ک بنا تی ہیں۔”
(مرقس7:20-23)
لہذا ہمارے بطن کی پاکیزگی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اور اس کا معیار کاملیت (کامل) ہے۔ اللہ تعالیٰ صرف کامل لوگوں ہی کو اپنی جنت میں داخل ہونے کی جازت دے گا۔ شاید یہ بات ایک نظریے کی حد تک تو ٹھیک نظر آئے۔ لیکن یہ ایک بڑے مسلئہ کوکھڑا کردیتی ہے۔ ہم کیسے جنت میں داخل ہوسکتے ہیں اگر ہم کامل نہیں ہوسکتے؟ اس طرح خاطرخواہ (کافی) کامل بننا ہمارے لیے نااُمیدی کا سبب بن سکتا ہے۔
لیکن یہ ہی سب کچھ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔ جب ہم کافی حد تک کامل نہیں بن پاتے اور نااُمیدی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور ہم اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں رکھ پاتے تو ہم اپنی روح میں غریب (خالی) بن جاتے ہیں۔ اور حضرت عیسیٰ المسیح اپنے خطبہ کے آغاز میں یوں بیان کرتے ہیں۔
3 مبارک ہیں وہ لوگ جو دل کے غریب ہیں
کیونکہ آسمانی بادشاہت ان ہی کے لئےہے۔(متّی5:3)
ہمیں حکمت کے شروع میں اس تعلیمات کو یہ کہہ کر رد کردینا نہیں چاہیے کہ یہ ہمارے لیے نہیں ہے۔ کیونکہ معیار “کامل” ہے۔ جس طرح ہم اس معیار میں گر جاتے ہیں اورجان جاتے ہیں ہم اس قابل نہیں کہ اس معیار کو پورا کرسکیں۔ تو پھر ہم اس سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیتے ہیں جس میں ہم اس بات کا اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ہم اس قابل نہیں کہ ہم کامل بن سکیں۔ اس طرح ہم مدد حاصل کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور ہم اپنی صلاحیتوں (نیک اعمال) پر بھروسہ رکھنا چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے فضل کی طرف اپنا توجہ لگالیتے ہیں۔