Skip to content
Home » تورات شریف میں “نبی” کی نشانی

تورات شریف میں “نبی” کی نشانی

حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون نے 40 سال تک بنی اسرائیل کی پیشوائی کی۔ اُنہوں نے دس احکام اور قربانیوں کی تعلیم تحریری صورت میں اُن کو دی۔ اُنہوں نے تورات شریف میں بہت ساری نشانیوں کے بارے میں بھی لکھا۔ اس سے پہلے ہم تورات شریف کے مطالعہ کو ختم کریں۔ آئیں ہم اس میں پائے جانے والے نمونوں کا جائزہ لیں۔

تورات شریف کے نمونوں کا جائزہ

                   چنائچہ تورات شریف میں سے ابھر کر سامنے آنے والی نشانیوں کا نمونہ درج ذیل ہے؟

تورات شریف میں قربانیاں کا نمونہ

                   ہمیں اس بات کی اہمیت پر غور کرنا چاہیے کہ کس طرح تورات شریف میں بار بار قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مندرجہ ذیل قربانیوں پر غور کریں۔

یہ تمام قربانیاں پاک جانوروں کی پیش کی جاتیں۔ ان میں بیل، بھیڑ، اور بکرہ، یہ تمام نر جانور تھے۔ سوائے ایک بچھیا جو مادہ تھی۔

یہ قربانیاں لوگوں کے کفارے کے لیے پیش کی جاتیں۔ اس کا مطلب ہے۔ کہ قربانی دینے والے شخص کی شرم اور جرم (گناہ) ڈھانپ دی جاتی۔ یہ قربانیوں کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو چمڑے کے کرتوں کے وسیلے سے پایا۔ اُس کو چمڑے کے کُرتے حاصل کرنے کے لیے ایک جانور کی موت درکار تھی۔ تاکہ اُن کا ننگاپن ڈھانپ دیا جاتا۔ یہاں پر ایک بہت ہی اہم سوال پوچھا جاسکتا ہے۔ کہ آج مزید قربانیاں کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟ ہم اس کا جواب بعد میں دیں گے۔

تورات شریف میں راستبازی کا نمونہ

                    تورات شریف میں لفظ “راستبازی” مسلسل استعمال ہوا ہے۔ ہم اس لفظ کو سب سے پہلے حضرت آدم کی نشانی میں دیکھتے ہیں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے بتایا۔ کہ یہ “راستبازی کا لباس” بہتر ہے۔ ہم نے دیکھا کہ حضرت ابراہیم کو داستباز کہا گیا۔ جب انہوں نے اس وعدے پر ایمان لایا کہ اللہ تعالیٰ اُس کو ایک بیٹا دیئے گا۔ قوم بنی اسرائیل کو بتایا گیا۔ کہ وہ راستبازی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر وہ تمام شریعت کے احکام کی مکمل طور پر پیروی کریں گے۔

تورات شریف میں اللہ تعالیٰ کی عدالت کا نمونہ

                   ہم نے اس نمونے کو بھی دیکھا کہ جو کوئی شریعت کی مکمل طور پر پیروی کرنے میں ناکام ہوا۔ اُس کو اللہ تعالیٰ کی عدالت کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس کی شروعات حضرت آدم سے ہوئی۔ جن کو صرف ایک نافرمانی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی عدالت کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی عدالت موت لاتی ہے کیونکہ اُس پاک ذات کے آگے سب ناکام اور ناپاک ہیں۔ یہ موت یا تو قربانی کی صورت میں کسی جانور پر یا پھر کسی انسان پر آتی ہے۔ جو شریعت پر مکمل طور پر عمل کرنے میں ناکام ہوگیا ہو۔ مندرجہ ذیل قربانیوں پر غور کریں۔

  • حضرت آدم کے لیے ایک جانور کی قربانی دی۔ تاکہ اُس کی کھال حاصل کی جاسکے۔
  • حضرت ہابیل نے جانور کی قربانی پیش کی۔ اس طرح ایک جانور کی موت ہوئی۔
  • حضرت نوح نے سیلاب کے بعد قربانی پیش کی۔ اس طرح ایک جانور کی موت ہوئی۔
  • حضرت لوط کے واقعہ میں نافرمانی کے باعث سدوم اور عمورہ کے لوگ مارے گئے۔ اور حضرت لوط کی بیوی نمک کا ستون (موت آئی) بن گئی۔
  • حضرت ابراہیم کی آزمائش میں اُس کے بیٹے کو قربان ہونا تھا۔ لیکن اُس کی جگہ ایک منڈھا ماراگیا۔ اور خدا نے یہ وعدہ کیا “خدا مہیا کرے گا”۔
  • فسح کے موقع پر کہا گیا تھا کہ ایک بکرہ قربان کیا جائے اور اس کا خون چوکھٹوں پر لگایا جائے۔ ورنہ نافرمانی کی صورت میں پہلوٹھا مارا جائے گا۔
  • اللہ تعالیٰ کی شریعت کے احکام کی پیروی مکمل طور پر نہ کرنے کے جرم میں آدمی کو یا پھر بکرے کو کفارے کے دن مرنا تھا۔

ان تمام تر نمونوں کا مطلب کیا ہے۔ ہم اس کے بارے میں جانتے جائیں گے جیسے جیسے ہم مطالعہ کو جاری رکھیں گے۔ لیکن اب حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون تورات شریف کے اختتام پرمستقبیل کے بارے اہم پیغام دیتے ہیں، جن کو اُنہوں نے برائے راست اللہ تعالیٰ سے حاصل کیا تھا۔ جو آج ہمارے لیے بڑے اہم ہیں۔ اُنہوں نے آنے والے “نبی” اور “برکات اور لعنتوں” کے بارے میں بتایا۔ ہم یہاں آنے والے نبی کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

آنے والا “نبی”

                   جب اللہ تعالیٰ نے کوہ سینا پر حضرت موسیٰ کو پتھرکی تختیاں دیں تو اُس وقت خدا نے اپنی آپ کو قادرِمطلق اور اپنی عطمت کو بیان کیا۔ تورات شریف میں پتھر کی تختیاں دی جانے سے پہلے اس واقعے کو یوں بیان کرتی ہے۔

18 اور کوہ سینا اُوپر سے نیچے تک دُھوئیں سے بھر گیا کیونکہ خُداوند شُعلہ میں ہو کر اُس پر اُترا اور دھواں تنُور کے دھوئیں کی طرح اوپر کو اٹھ رہا تھا اور وہ سارا پہاڑ زور سے ہل رہا تھا ۔

19 اور جب قرناکی آواز نہایت ہی بلند ہوتی گئی تو مُوسیٰ بولنے لگا اور خُدانے آواز کے ذریعہ سے اُسے جواب دیا ۔
Exodus 19:16-18

جب لوگ ڈرسے گھبراگئے۔ تورات شریف اس کو یوں بیان کرتی ہے۔

18اور سب لوگوں نے بادل گرجتے اور بجلی چمکتے اور قرناکی آواز ہوتے اور پہاڑ سے دھواں اُٹھتے دیکھا اور جب لوگوں نے دِیکھا تو کانپ اُٹھے اور دور کھٹرے ہوگئے ۔
19اور مُوسیٰ سے کہنے لگے تُو ہی ہم سے باتیں کیا کر اور ہم سن لیا کریں گے لیکن خُدا ہم سے باتیں نہ کرے تانہ ہو کہ ہم مر جائے ۔                             Exodus 20:18-19

لوگوں کو یاد دلانا

یہ واقعہ حضرت موسیٰ کے اسرائیلیوں کی راہنمائی کے 40 سال کے سب سے ابتدائی عرصہ میں پیش آیا۔ اور تورات شریف کے آخر میں اللہ تعالیٰ ماضی کی صورت حال کے بارے میں یاد کرواتا ہے۔ اور لوگوں کو ماضی کے خوف کی یاد دلاتا ہے۔ اور مستقبیل کے بارے میں وعدہ کرتا ہے۔ اور حضرت موسیٰ نے اس کو تورات شریف میں تحریر کردیا تھا۔

15 خداوند تیرا خدا تیرے لیے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا ۔ تُم اُسکی سُننا ۔
16  یہ تیری اس درخواست کے مطابق ہو گا جو تُو نے خداوند اپنے خدا سے مجمع کے دن حورب میں کی تھی کہ مجھ کو نہ تو خداوند اپنے خدا کی آواز پھر سُننی پڑے اور نہ ایسی بڑی آگ ہی کا نظارہ ہو تاکہ میں مر نہ جاوں ۔
17 اور خداوند نے مجھ سے کہا کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں سو ٹھیک کہتے ہیں ۔
18  میں اُنکے لیے اُن ہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کرونگا اور اپنا کلام اُسکے منہ میں ڈالونگا اور جو کچھ میں اُسے حکم دونگا وہی وہ اُن سے کہے گا ۔
19 اور جو کوئی میری اُن باتوں کو جنکو وہ میرا نام لیکر کہے گا نہ سُنے تو میں اُنکا حساب اُس سے لونگا ۔
20  لیکن جو نبی گستا خ بنکر کوئی ایسی بات میرے نام سے کہے جسکے کہنے کا میں نے اُسکو حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کچھ کہے تو وہ نبی قتل کیا جائے ۔
21 اور اگر تُو اپنے دل میں کہے کہ جو بات خداوند نے نہیں کہی ہے اُسے ہم کیونکر پہنچانیں ؟
22  تو پہچان یہ ہے کہ جب وہ نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے اور اُسکے کہے کے مطابق کچھ واقع یا پورا نہ ہو تو وہ بات خداوند کی کہی ہوئی نہیں بلکہ اُس نبی نے وہ بات خود گستاخ بنکر کہی ہے تُو اُسے خوف نہ کرنا ۔                        استثنا 18: 15-22

Deuteronomy 18:15-22

ہدایات

اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ لوگ اُس کا مکمل طور پر احترام کریں۔ اس لیے جب اللہ تعالیٰ  نے تختیاں پر لکھے دس احکام کو پڑھا۔ تو لوگوں کے درمیان ایک بڑھا خوف چھاگیا۔ لیکن اب وہ مستقبیل میں دیکھتا ہے۔ اور وعدہ کرتا ہےکہ مستقبیل میں بنی اسرائیل میں سے ایک حضرت موسیٰ کی مانند نبی برپا ہوگا۔ اور پھر دو راہنما اصول دیئے جاتے ہیں۔

  1. ۔ اگر لوگ آنے والے نبی کی طرف توجہ نہ دیں گے تو اللہ تعالیٰ لوگوں سے اس کے بارے میں حساب لے گا۔
  2. ۔ اس بات کا فیصلہ یہ ہے کہ جوپیشن گوئی نبی نے کی اگر وہ اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔ تو پھر اس کو پورا ہونا لازمی ہے۔

پہلے اصول کے مطابق یہ ضروری نہ تھا۔ کہ حضرت موسیٰ کے فوراً بعد ایک نبی آجاتا۔ لیکن آنے والے نبی کی خاص بات یہ تھی۔ کہ اُس کی سننی ہوگی۔ کیونکہ اُس کے پیغام کے ساتھ اُس کا کردار بھی لاثانی ہوگا۔ اُس کا کلام میرے مُنہ کی باتیں ہونگی۔ چونکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی مستقبیل کے بارے میں جانتا ہے۔ اور یقینی طور پر کوئی بھی مستقبیل کے بارے میں جانتا نہیں۔ دوسرا اصول یہ تھا کی لوگوں کی فیصلہ کرنے میں مدد کی جائے۔ کہ آیا یہ کلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے یا نہیں۔ اس راینمائی کی وجہ سے لوگ آنے والے “نبی ” کے بارے میں نبی اسرائیل سے توقع لگائے رکھتے۔ لیکن اس وعدے کو کبھی بھولا نہیں گیا تھا۔ ہم اگلے مضمون میں دیکھیں گے کہ کیسے حضرت موسیٰ دوسرے اصول کی مستقبیل کے بارے میں “برکت اور لعنت” کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ اور اس طرح تورات کا اختتام ہوتا ہے۔

لیکن آنے والے بنی کے بارے میں کچھ خیالات کہ “وہ کون تھا” ؟ کچھ اہل علم فرماتے ہیں کہ یہ حضرت محمد  کے بارے حوالہ دیا جاتا ہے۔ لیکن غور طلب بات ہے۔ کہ وہ نبی اسرائیلیوں میں سے ہی ہوگا۔ اس طرح وہ ایک یہودی ہوگا۔ تاہم اُن کے بارے میں یہ حوالہ نہیں دیا جاسکتا۔ کئی اہل علم فرماتے ہیں کہ یہ حوالہ حضرت عیسی مسیح کے بارے میں ہے کیونکہ وہ اسرائیل میں سے یہودی قبیلہ میں سے تھے۔ اور اور جسطرح فرمایا گیا تھا۔ کہ اللہ تعالیٰ کا کلام اُن کے منہ میں ہوگا۔ وہ اُسی لیے صاحبِ اختیار کی طرح تعلیم دیتے۔ ہم مزید مفاہمت حاصل کرنے کے لیے مقدس کتابوں کا مطالعہ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *