کچھ عرصہ پہلے میں ایک مسجد میں تھا۔ اور وہاں ایک امام صاحب کو سُن رہا تھا۔ امام صاحب نے جو کچھ کہا وہ بالکل غلط اور سچائی سے پر مبنی نہیں تھا۔ جو کچھ میں نے امام صاحب سے سُنا وہ میں نے پہلے ہی اپنے دوستوں نے سُن چکا تھا۔ اور شائد آپ نے بھی اس کو سنا ہو۔ اس سب کچھ نے میرے ذہین میں مختلف سوال پیدا کردیے۔ آیئں ان پر مِل کرغور کرتے ہیں۔
امام صاحب نے کہا کہ بائبل مقدس کے بہت سارے ورژن / تراجم ہیں ۔ انگلش میں آپ کو کنگ جیمز ورژن، نیو انٹرنیشنل ورژن ، دی نیو امریکن سٹنڈرڈ ورژن ، اور دی نیو انگلش ورژن پڑھ سکتے ہیں اور اس طرح کے کئی اور ورژن مل جائیں گے۔ پھر امام صاحب نے کہا بہت سارے مختلف تراجم ہونے کی وجہ سے بائبل میں تبدیلی ہو چکی ہے۔ تاہم یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ کون سا ترجمہ درست ہے۔
جی ہاں! ہمارے بہت سارے تراجم موجود ہیں ۔ لیکن ن کا بائبل مقدس میں تبدیلی کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ مختلف کتابیں ہیں۔ دراصل حقیقت میں ایک ہی بائبل ہے۔
مثال کے طور پر جب کبھی ہم بات کرتے ہیں۔ دی نیو انٹر نیشنل ورژن کی۔ تو ہم دراصل بات کر رہے ہوتے ہیں۔ ایک خاص ترجمے کی جو اصل بائبل کے متن یونانی (انجیل) اور عبرانی (تورات، زبور) سے انگلش میں جسکا ترجمہ ہوا۔ دی نیو امریکن سٹینڈرڈ ورژن ایک اور ترجمہ ہے جو اصل بائبل کے متن یونانی اور عبرانی زبان سے انگلش میں ترجمہ ہوا۔
اسی طرح کی صورت حال قرآن شریف کے ساتھ پائی جاتی ہے۔ عام طور پرمیں یوسف علی کا ترجمہ استعمال کرتا ہوں۔ لیکن کئی بار میں پکٹ ہال کا ترجمہ بھی استعمال کرتا ہوں۔ پکٹ ہال نے وہی قرآن سے ترجمہ کیا جس کو یوسف علی نے ترجمے کے لیے استعمال کیا۔ لیکن اس کی انگلش کے الفاظ کا مجموعہ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ لیکن نہ کوئی عیسائی، نہ کوئی یہودی، اور نہ کوئی لادین یہ کہتا ہے۔ کہ انگلش میں قرآن شریف کے دو مختلف تراجم ہیں اس لیے یہ دو قرآن شریف بھی دو ہیں یا قرآن شریف میں تبدیلی ہوگئی ہے۔
اسی طرح یونانی میں انجیل شریف اور عبرانی میں تورات اور زبور شریف ہیں۔ لیکن زیادہ تر لوگ ان زبانوں کو نہیں جانتے اور نہ ہی پڑھتے ہیں۔ اس لیے انگلش میں مختلف تراجم موجود ہیں۔ تاکہ لوگ اللہ تعالیٰ کا پیغام اپنی اصل زبان میں سمجھ سکیں۔
آج جب بہت سارے لوگ اپنی مادری زبان انگلش اور اردو میں مختلف تراجم یا ورژن پڑھتے ہیں۔ تاکہ وہ بہتر طورپر کلام اللہ کو سمجھ سکیں۔ لیکن کیا تراجم میں غلطیاں پائی جاتی ہیں؟ تو کیا ؐمختلف تراجم ہمیں بتاتے ہیں کہ جو کچھ اصل مصنف نے لکھا اسکا درست ترجمہ کرنا ناممکن ہے؟ لاتعداد یونانی میں پرانا لٹریچر ہونے کی وجہ سے یہ ممکن ہے۔ کہ اصل زبان میں جو کچھ مصنف نے لکھا ہے۔ اُس کا درست ترجمہ ہوسکتا ہے۔ دراصل مختلف جدید تراجم کچھ اس طرح ہیں۔
یہاں ایک آیت نئے عہد نامے سے مثال کے طورپر لی گئی ہے۔
1-تمتھیس2:5
یونانی میں
εις γαρ θεος εις και μεσιτης θεου και ανθρωπων ανθρωπος χριστος ιησους
پہلا ترجمہ
کیونکہ خدا ایک ہے اور خدا اور انسان کے بیچ میں درمیانی بھی ایک ہے یعنی مسیح یسوع جو انسان ہے۔
دوسرا ترجمہ
کیونکہ خدا ایک ہے اور خدا اورانسانوں کے درمیان ایک صلح کرانے والا بھی موجود ہے یعنی مسیح یسوع جو انسان ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں تراجم ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ ان میں چند مختلف مترادف الفاظ کا ہی فرق ہے۔ یہ دونوں تراجم ایک ہی بات بات کہہ رہے ہیں۔ لیکن الفاظ کا چُناو مختلف ہے۔ کیونکہ بائبل مقدس ایک ہے اور اس وجہ سے اس کے تراجم بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ مختلف بائبلیں ہیں۔ جس طرح میں نہیں شروع میں کہا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ مختلف تراجم ہونے کی وجہ سے مختلف بائبلیں پائی جاتی ہیں۔
بات کو اور ٹھیک طور پر سمجھنے کے لیے ہم قرآن شریف کے تراجم کی مثال لے سکتے ہیں۔
یہاں پر اردو کے دو تراجم سے مثال لیتے ہیں۔ ایک ترجمہ حضرت مولانا فتح محمد جالندھری کا ہے دوسرا تفہیم القرآن اورتیسرا انٹرنیٹ سے لیا گیا ہے۔
سورة الفَاتِحَة آیت 1
(جالندھری) سب طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
(تفہیم القرآن) تعریف اللہ کے لیے جو تمام کائنات کا رب ہے۔
(القران اردو ترجمہ) سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا۔
اب اس کا کیا مطلب ہے کہ ہم یہ کہنا شروع کردیں کہ جناب قرآن شریف میں تبدیلی ہوگئی ہے؟ یا یہ کہنا شروع کردیں کہ مختلف قرآن شریف پائے جاتے ہیں؟ ںہیں! یہ کہنا بالکل عقل کے خلاف ہوگا۔ کہ قرآن شریف کی مختلف تراجم ہونے کی وجہ سے مختلف قرآن شریف ہیں۔ دراصل قرآن شریف کی اصل زبان عربی ہے۔ اور اردو میں قرآن شریف کے تین تراجم ہیں۔ جن میں الفاظ کا چناو مختلف ہے۔ لیکن مطلب ایک ہی ہے۔
اسی طرح بائبل مقدس کی یونانی اور عبرانی اصل زبانیں ہیں۔ جن کا اُردو اور انگلش میں بائبل کے مختلف تراجم ہائے جاتے ہیں۔ جن میں الفاظ کا چناو مختلف ہے لیکن مطلب اور بائبل مقدس ایک ہی ہے۔