Skip to content
Home » نبی حضرت الیاس کون تھے ؟ آج وہ ہماری رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں ؟

نبی حضرت الیاس کون تھے ؟ آج وہ ہماری رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں ؟

نبی حضرت الیاس (یا ایلیا ہ) کے نام کا ذکر تین بار سورہ ال – انعام اور اص – صا ففا ت میں کیا گیا ہے – وہ ہم سے کہتے ہیں :

 اور زکریا اور یحیٰی اور عیسٰی اور الیاس (علیھم السلام کو بھی ہدایت بخشی)۔ یہ سب نیکو کار (قربت اور حضوری والے) لوگ تھےo

6:85 سورہ ال – انعام

اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھےo

 جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ہو؟o

 کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟o

 (یعنی) اللہ جو تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہےo

 تو ان لوگوں نے (یعنی قومِ بعلبک نے) الیاس (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس وہ (بھی عذابِ جہنم میں) حاضر کردیے جائیں گے

 سوائے اللہ کے چُنے ہوئے بندوں کے

 اور ہم نے ان کا ذکرِ خیر (بھی) پیچھے آنے والوں میں برقرار رکھا

 سلام ہو الیاس پر

 بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیں

 بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے

 37:123-132 سورہ ال – صا ففات 

الیاس کا ذکر یوحنا (یحییٰ) اور یسوع (عیسیٰ ال مسیح) کے ساتھ کیا گیا ہے کہ الیاس (ا یلیا ہ) نے بعل دیوتا کے پجاریوں کا سامنا کیا – اس سیاق عبارت کو بڑی  تفصیل کے ساتھ  یہاں بائبل  میں قلمبند کیا گیا ہے – ذیل میں جو برکت ہمارے لئے رکھا گیا ہے اسکی ہم تلاش کرتے ہیں – (آنے والی نسل کے لئے جس طرح سورہ ال ساففات وعدہ کرتا ہے) –     

الیاس اور بعل کے نبیوں کا امتحان

ایلیاہ ایک ناہموار آدمی تھا جس نے بعل کے 450 نبیوں کا سامنا کیا ۔ وہ اتنے لوگوں کی مخالفت کیسے کر سکتا تھا ؟ بائبل بتاتی ہے کہ اس نے ایک چالاک امتحان کا استعمال کیا ۔ اسے اور بعل کے نبیوں دونوں کو ایک جانور کی قربانی دینی تھی لیکن وہ قربانی کو جلانے کے لیے آگ نہیں جلائیں گے ۔ ہر فریق اپنے خدا سے جنت سے آگ بھڑکانے کی دعا کرتا ۔ جس خدا نے جنت کی آگ سے قربانی کو روشن کیا-وہی حقیقی اور زندہ خدا تھا ۔

چنانچہ ان 450 نبیوں نے آسمان سے اپنی قربانی کو روشن کرنے کے لیے پورے دن بعل سے دعا کی-لیکن آگ نہیں لگی ۔ تب ایلیاہ نے خود ہی خالق سے دعا کی کہ وہ اپنی قربانی کو روشن کرے اور فورا آسمان سے آگ نکلی اور ساری قربانی کو جلا دیا ۔ اس مقابلے کو دیکھنے والے لوگ تب جانتے تھے کہ حقیقی خدا کون تھا اور کون جھوٹا تھا ۔ بعل کو جھوٹا دکھایا گیا ۔

الیاس کا آج کا امتحان

نبی حضرت الیاس کی روح میں ہوکر ایسی کون سی جانچ ہو سکتی ہے ؟

سورہ ان نجم (سورہ  53 –تارا) ہم سے کہتا ہے  

پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اللہ ہی ہےo

53:25 سورہ ان – نجم

عاقبت کی ساری چیزیں صرف خدا ہی جانتا ہے یہاں تک کہ خاتمہ جب واقع ہوتا ہے – بنی انسان خاتمے کی ان چیزوں کو ان کے واقع ہونے سے پہلے نہیں جانتا – اسکو تب ہی جانتا ہے جب وہ آکر گزر جاتا ہے – اسلئے جانچ یہ دیکھنے کے لئے ہوتی ہے کہ  اگر پیغام واقع  ہونے کے بہت پہلے مستقبل  کی پیش بینی سہی طریقے سے کی جاۓ –کوئی بھی انسان یا مورت (دیوتا)اسے نہیں کر سکتا – صرف خدا ہی کر سکتا ہے –

الیاس کا امتحان انجل پر لاگو ہوتا ہے

بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ آیا حضرت عیسی علیہ السلام جیسا کہ انجیل میں نازل کیا گیا ہے ، خدا کا حقیقی پیغام ہے ، یا یہ ہوشیار لوگوں کی طرف سے من گھڑت ہے ۔ ہم اس سوال پر الیاس کا امتحان لاگو کر سکتے ہیں ۔ تورت اور زبور کی کتابیں ، الیاس جیسے نبیوں کے ساتھ سینکڑوں ہیں ، اور یہاں تک کہ عیسی المسیح کے زمانے سے بھی ہزاروں سال پرانی ہیں ۔ یہ یہودی نبیوں کی لکھی ہوئی تحریریں ہیں اور اس لیے یہ ‘عیسائی’ تحریریں نہیں ہیں ۔ کیا ان ابتدائی تحریروں میں ایسی پیش گوئیاں موجود ہیں جو عیسی المسیح کے واقعات کی درست پیش گوئی کرتی ہیں ؟ جن نبوتوں کا ذکر توریت میں کیا گیا ہے یھاں اسکا خلاصہ پیش کیا گیا ہے – زبوروں میں اور اس کے بعد کی نبیوں کی کتابوں میں جو نبوتیں پائی جاتی ہیں ان کا خلاصہ یہاں پیش کیا گیا ہے – اب  آ پ نبی حضرت الیاس کی طرح جانچ کر سکتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ اگر نبی حضرت عیسیٰ ال مسیح نے جس طرح انجیل شریف میں بیان کیا کہ وہ خدا کی طرف سے سچے نبی ہیں یا آدمیوں کے ذریعے ایک جھوٹی غلط بیانی ہے –

سورہ ال انعام نے نبی حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ ال مسیح کے ساتھ حضرت الیاس کے نام کا ذکر کیا – دلچسپی کی بات یہ ہے کہ پرانے عہد نامے کی آخری کتاب میں نبی حضرت الیاس کی بابت نبوت کی گیئ ہے کہ وہ حضرت مسیح کی آمد کے لئے ہمارے دلوں کو تیار کرنے آ یینگے  – ہم انجیل شریف میں دیکھتے ہیں کہ کس طرح نبی حضرت یحییٰ ، نبی حضرت الیاس کی شکل میں آ ے تاکہ لوگوں کو تسکین اور تسلّی دے اور انھیں نبی حضرت عیسیٰ ال مسیح کے کلام کو سننے اور انکی دوبارہ آمد کے لئے دلوں کو تییار کرے –نبی حضرت الیاس کی شخصیت خود ہی یحییٰ نبی اور نبی حضرت عیسیٰ ال مسیح کی نبوتوں میں بندھ کر رہ گیئ ہے –   

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *